اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل کا جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ

اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل کا جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ

دبئی (مانیٹر نگ ڈیسک) اسرائیل کی وزیر ثقافت و کھیل نے ابوظہبی کی شیخ زید جامعہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر کھیل کا دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل کی ٹیم نے ابوظہبی میں جوڈو کے مقابلوں میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔متحدہ عرب امارات کے روزنامے دی نیشنل نے کے مطابق اسرائیلی وزیر میری ریغیف نے اتوار کو شیخ زید جامعہ مسجد ابوظہبی کا دورہ کیا۔اسرائیلی وزیر کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں جس میں انہیں مسجد کے اندر سرڈھانپے اور برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے وہ پہلی سینئر اسرائیلی شخصیت ہیں جنہوں نے مسجد میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ آخر