لیسکو کے چھاپے جاری، 21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج

لیسکو کے چھاپے جاری، 21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج

لاہور (خبر نگار) یس ای تھرڈ سرکل لیسکو چودھری رشید احمد کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے جس میں ایس ڈی او بلال کالونی محمد عاشق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو ٹیوب ویلوں سے اور چار گھروں سے ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ بجلی چوروں رانا غلام عباس وغیرہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔دریں اثناء لیسکوینے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔ لیسکو کی جانب سے کارروائی کاہنہ، امرسدھو اور صوفیہ آباد سب ڈویژنوں میں کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1