بلوچستان پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے ، چیئرمین سینیٹ

بلوچستان پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے ، چیئرمین سینیٹ

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) سیاسی امور کے بارے میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اور ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل کیلئے خصوصی کمیٹی کی تین روزہ کانفرنس گوادر میں شروع ہو گئی ،پاکستان کے سینیٹ کے زیر اہتمام کانفرنس کے انعقاد سے گوادرکو مناسب انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور امن وترقی کے فروغ کیلئے ایشیا کی پارلیمانی قیادت کو ایک پلیٹ فارم میسر آئیگا۔قائمقام صدرایم صا د ق سنجرانی نے گوادر ہوائی اڈے پر مندوبین کاروایتی ثقافتی پروگراموں کے ذریعے گرمجوشی سے استقبال کیا۔کانفرنس میں اٹھائیس ملکوں کے ایک سوسے زائدپارلیمنٹیرین شرکت کررہے ہیں۔پاک بحریہ نے گزشتہ رات مندوبین کیلئے استقبالیہ کااہتمام کیاجس میں پاک بحریہ حکا م نے مندوبین کو گو ا د ر پربندرگاہ کے ترقیاتی کا م کے بارے میں بتایا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے قائمقام صدر صادق سنجرانی نے کانفرنس میں شرکت کرنیوالے مندوبین کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکانفرنس میں مندوبین کی شرکت ایشیا ء کی پارلیمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور دنیا میں امن قائم کرنے کے عزم کامظہرہے۔استقبالیہ کے ذریعے مندوبین کوگوادر شہر کے محصور کن مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیاگیا۔پاک بحریہ نے کانفرنس میں شرکت کرنیوالے تمام ملکوں کے پرچموں کیساتھ کشتی رانی کے شو کااہتمام بھی کیا۔ پیر کو گوادر میں ایشیائی پارلیمنٹری فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا گو ا در مختلف ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی معاہدے پیدا کرے گا، امید ہے ایشیائی پارلیمنٹری فورم پارلیمانی جمہوریت کے استحکام ا و ر مثبت سیاست کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیلئے رہنمائی کرے گی، وفاق و صو بو ں کے درمیان روابط پیدا کرنا اہم ضروری ہے ، بلو چستا ن پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے، ماضی میں ترقی کیلئے بلوچستان کا ایک اہم کردار ادا کیا،، گوادر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مقصد ہے، خطے میں پاکستان کا معاشی اور اقتصادی ترقی میں بھرپور ساتھ دیں، خطے میں ہم منصفانہ تعلقات پر تمام ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، انتہاء پسند ی کیخلاف پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پوری دنیا نے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ، دہشت گردی کی جنگ میں 70ہزار سے زائد پاکستانیوں نے شہادت دی ہے، مجھے خوشی ہے گوادر میں اس اجلاس سے علا قے کے منفی تاثرات کا خاتمہ ہو گا۔یہ کانفرنس نہ صرف گوادر کیلئے بلکہ ایشیائی پارلیمنٹری اسمبلی کے چارٹر اور ایجنڈے کو بھی آگے بڑھانے کا ایک سبب بنے گی، براعظم ایشیاء دنیا کی قیادت کرنے کو تیار ہے، ہم خطے میں تمام ممالک کیساتھ دوستانہ و منصفانہ تعلقات ، اپنے ہمسائے مما لک کیساتھ پرانے تنازعات کا مستقل حل پرامن طریقے سے چاہتے ہیں، ترقیاتی تعاون خطے کی ترقی کیلئے اہم ہے، خوا ہش ہے خطے کے عوام اس کانفرنس کے ثمرات سے صدیوں تک مستفید ہوتے رہیں۔کانفرنس سے خطاب میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا بلوچستان اور گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، گوادر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی مجموعی خوشحالی پر پڑتے ہیں،تعاون ہی کے ذریعے عوامی توقعات پر پورا اترا جا سکتا ہے جبکہ سینیٹر مشاہداللہ خان نے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق کی نمائندگی کر تے ہوئے کہا گوادر اقتصادی ترقی اور خطے کی خوشحالی کیلئے اہم مقام ہے اور گوادر سے خطے کی خوشحالی کا دروازہ کھلتا ہے اور ہمارا یہاں پر اکٹھا ہونا ہماری مستقبل کی توقعات ظاہر کرتا ہے ، جس کا مقصد خطے کی ترقی و خوشحالی ہے۔ امن کے فروغ و غر بت کے خاتمے کیلئے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔

چیئرمین سینیٹ

مزید : صفحہ آخر