یوسی 240اندرون باگڑیاں بنیادی سہولیات سے محروم ، گندگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

یوسی 240اندرون باگڑیاں بنیادی سہولیات سے محروم ، گندگی سے بیماریاں پھیلنے ...

لاہور(سروے رپورٹ: دیبا مرزا :تصاویر : ذیشا ن منیر )یو نین کو نسل 240 اندرون با گڑیا ں ،حا کم ٹا ون ،فیروز پا رک فیز ٹو،اعوان ٹا ون ، بھٹہ نمبر1,2,3میں جگہ بہ جگہ گند گی کے ڈھیر ،وائرس ذدہ پانی پینے سے مقا می شہری مو ذی بیما ری ہیپا ٹائٹیس کا شکار ہو نے لگے ، مین با گڑیا ں سے با گڑیا ں گا ؤں تک جا نے کا راستہ ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ،سیوریج پا ئپ ٹو ٹنے کی وجہ سے گندا پا نی کئی کئی دن گھروں کے سا منے کھڑا رہتا ہے ۔مسا ئل کی بھر مار سے متعلقہ یو نین کو نسل مسا ئلستان بن گئی ۔شہری اظہر علی ،ارشد بھٹی، ریا ض احمد ، لیا قت علی ، حا فظ عمر ان بھٹی، با با دین ، جمیلہ بی بی ،رسولا ں بی بی نے گز شتہ روز ’’پا کستان سروے‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں پینے کا صا ف پا نی میسر نہیں ہے نلکوں میں پا نی پینے کے قا بل نہیں ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پچھلی حکو مت نے تو پھر بھی ایک دو فلٹریشن پلا نٹ لگوا دیئے تھے لیکن اب تو کئی ما ہ سے گھروں کے نل میں بھی گندا پا نی آتا ہے۔ہم جب بھی شکا یت کر تے ہیں تو واسا وا لے آکر ’’ٹچ‘‘ لگا کر چلے جا تے ہیں جو کہ کچھ عرصہ بعد پھر خرا ب ہو جا تا ہے انہو ں نے کہا کہ یہا ں پر اصل مسئلہ پرا نی لا ئینو ں کا ہے جو کہ کئی سال ہو نے کے بعد ابھی تک تبدیل نہیں کی گئی ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمارے تما م علاقوں اندرون با گڑیا ں ،حا کم ٹا ون ،فیروز پا رک فیز ٹو،اعوان ٹا ون ، بھٹہ نمبر1,2,3 میں سیو ریج کی پرا نی لائنیں ہیں جن کو فو ری طو ر پر بد لنے کی ضرورت ہے۔ پینے کا پا نی گندا ہو نے کی وجہ سے بچو ں بڑوں ، بزرگو ں میں بیما ریا ں پھیلنے لگی ہیں ۔ جمیلہ بی بی ،رسولا ں بی بی نے بتا یا کہ ہما رے علا قہ میں کو ئی ڈسپنسری نہیں ہے دوسرا ہمرا را ستہ خرا ب ہو نے کی وجہ سے حا ملہ خواتین کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے۔ انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان فوری نو ٹس لے کر مسا ئل کو خا تمہ کیا جا ئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1