کراچی، سعودی سفارتخانے کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کا چالان کرنیوالے سب انسپکٹر کیلئے نقدانعام کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے شاہراہِ فیصل پر سعودی قونصل خانے کی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی عدم تنصیب اور بغیر نمبرپلیٹ کے گاڑی چلانے پر ٹریفک سب انسپکٹر نواز کیجانب سے چالان ٹکٹ دینے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری جیسے اقدامات کو یقینی بنانے پر ناصرف شاباش دی ہے بلکہ مذکورہ ٹریفک پولیس آفیسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیس ہزار روپئے انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔
چالان