پی ٹی آئی کا پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ولید اقبال کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ولید اقبال کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف نے سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حوالے سے پارٹی کی اعلی قیادت کیساتھ مشاورت کرنے کے بعدپارٹی کے سینئر لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حوالے سے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ،اسی ضمن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ولید اقبال کو سینٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ دیرینہ ساتھیوں کو پارٹی میں اعلی عہدوں کے علاوہ حکومت میں بھی اعلی عہدے دیئے جائیں گے ۔تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے انہیں سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہو چکا اور وہ آ ج ٹکٹ کیلئے اپلائی کریں گے اور اپنا ٹکٹ جمع کرائیں گے، پارٹی نے مجھ پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرو نگا ۔

پی ٹی آئی فیصلہ

مزید : صفحہ آخر