علاقہ میں سب سے بڑا مسئلہ گندگی ہے،عملہ ہماری نہیں سنتا، ڈاکٹر لیاقت

علاقہ میں سب سے بڑا مسئلہ گندگی ہے،عملہ ہماری نہیں سنتا، ڈاکٹر لیاقت

لاہور(لیڈی رپورٹر)نئی حکو مت آنے کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی کو احکا مات بھی نئے جا ری کر دیئے گے ہیں مقا می چیئر مین ڈا کٹر لیاقت کی دہا ئی۔ کو ئی بھی ہماری سننے والا نہیں ہے روزا نہ لو گ درجنو ں شکا یا ت لے کر آتے ہیں پہلے تو پھر بھی مسا ئل حل ہو جا تے تھے اب تو دن بہ دن حا لا ت خرا ب ہو تے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین uc240ڈا کٹر لیا قت و کو نسلر حبیب اللہ چو ہا ن نے ’’پا کستان ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔مسئلہ گند گی کا ہے\ پو ری یو نین کو نسل میں ہر طرف کو ڑے کے ڈھیر پڑے ہیں اور متعلقہ عملہ صفا ئی کر تا ہے اور نہ ہی ہما ری کو ئی بھی شکا یت سننے کو تیا ر ہے۔سیو ریج کی پرا نی پا ئپ لا ءيٍہو نے کی و جہ سے روزا نہ ٹو ٹ پھوٹ جا تی ہیں ۔ میئر لا ہور سے بھی کا فی مرتبہ شکا یت کی لیکن کو ئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔ حکو مت اور میئر لا ہور سے اپیل ہے کہ وہ ان کے علا قہ کے مسا ئل حل کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1