پاکستان کرغزستان میں باہمی رابطے ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کرغزستان میں باہمی رابطے ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور کرغزستان کے صدر سورنبے جین بیکوف کے مابین پیر کو ملا قا ت ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی رابطوں اور مختلف شعبو ں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجیٍ، دفاع ا و ر پارلیمانی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضا فے پر زور دیا۔ اس موقع پرصدر مملکت نے پاکستان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے کرغزستان کے کردار کو سراہا، کرغزستان شنگھا ئی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے اور بہت جلد تنظیم کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان کرغزستان

مزید : صفحہ آخر