پی ایم ایس ایسوسی ایشن کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے ممبران وعہدیداران نے پاکستان بھر میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا آل پاکستان پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے چاروں صوبوں سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور پنجاب بھر کے پی ایم ایس کے تمام افسران نے اپنے اپنے دفاترز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ایسوسی ایشن نے اعادہ کیا ہے یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک چاروں صوبوں سے پی ایم ایس افسران کو وزیر اعظم کی سول سروس اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہ بنایا گیا اور 1993کا ناانصافی پر مبنی آئی پی سی سی فارمولا ختم نہ کیا گیا۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہیکہ پی ایم ایس افسران کو ترقیاں بھی دی جائیں اور ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک بند کیا جائے۔مزید ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران سرکاری کام کا کوئی حرج اور عوام کو کھجل خوار نہیں کیا جائے گا۔دفتری کام اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔

پی ایم ایس

مزید : صفحہ آخر