قومی علماء مشائخ متحد ہ کونسل کا نو نکاتی مشترکہ ایجنڈے کا اعلان

قومی علماء مشائخ متحد ہ کونسل کا نو نکاتی مشترکہ ایجنڈے کا اعلان

لاہور (آن لائن) قومی علماء مشائخ متحد ہ کونسل نے اپنے نو نکاتی مشترکہ ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔نو نکاتی مشترکہ اعلامیہ کے مطابق قومی علماء مشائخ متحدہ کونسل دنیا کے مختلف ممالک کے علماء کرام کو پاکستان کے دینی مدارس کا دورہ کرائیگی اور تمام علماء کرام اپنے اپنے حلقوں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرینگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کونسل کے تین سے چار اجلاس پاکستان کے مختلف صوبوں کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے اور ان اجلاسوں کے بعد ایک نئی علماء مشائخ کونسل تشکیل دی جائیگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1