دوسروں کو گیم کھیلتا دیکھ کر ویڈیو گیم بنانے والا سافٹ ویئر
جارجیا(مانیٹرنگ ڈیسک) جب ہم ویڈیو گیم کھیلتے ہیں تو آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے سافٹ ویئر سے عموماً یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ازخود یہ گیم کھیلنا سیکھے گا لیکن اب ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے س میں یہ نظام دوسروں کو ویڈیو گیم کھیلتے دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ ویڈیو گیم کس طرح کام کرتا ہے اور اس میں کردار اور اسٹوری کس طرح آگے بڑھتی ہے۔اس ضمن میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ ا?ف ٹیکنالوجی کے دو ماہرین نے تحقیق کے بعد ایک اے آئی سسٹم بنایا ہے جو کسی وڈیو گیم کے کوڈ نہیں دیکھتا بلکہ پکسل کی صورت میں کرداروں کو دیکھتے ہوئے سیکھتا اور خود سے گیم بناتا ہے۔ اس کی تفصیلات ’گیم انجن لرننگ فرام وڈیو‘ کے نام سے ایک تحقیقی مقالہ میں شائع ہوئی ہیں جس میں مشہور گیم سپر ماریو برادرز پر اسے آزمایا گیا۔ اگرچہ اس کے گیم میں کچھ خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ اے آئی کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سافٹ ویئر