وسطی افریقہ میں مگرمچھ کی نئی قسم دریافت

وسطی افریقہ میں مگرمچھ کی نئی قسم دریافت

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی افریقہ کی جھیل میں مگرمچھ کی ایک بالکل نئی قسم دریافت ہوئی ہے لیکن افسوسناک خبر یہ ہے کہ ایسے مگرمچھوں کی تعداد بہت کم ہے اور ان کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔میٹھے پانی میں رہنے والا یہ مگرمچھ درمیانے درجے کا ہے اور اس کی تھوتھنی پتلی اور ہموار ہے۔ پہلے ماہرین اسے ایک نئی قسم سمجھے تھے مگر اب ان مگرمچھوں کو دو مختلف اقسام میں بیان کیا گیا ہے۔ماہرین نے وسطی افریقہ کے چھ ممالک کے فطری ماحول یا قید میں ایسے مگرمچھوں کے ڈی این اے کا جائزہ لیا ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسے وہ صرف ایک قسم کا مگرمچھ جان رہے تھے اصل میں ان کی دو اقسام ہیں لیکن ان کی ظاہری کیفیت ہوبہو یکساں ہے۔ ان میں سے ایک نوع مغربی افریقہ میں پائی جاتی ہے جبکہ دوسری قسم وسطی افریقہ میں عام ہے۔

مگرمچھ

مزید : صفحہ آخر