الاسکا میں نیشنل پارک نے سب سے موٹے بھالو کا اعلان کردیا

الاسکا میں نیشنل پارک نے سب سے موٹے بھالو کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الاسکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں واقع کیٹمانی نیشنل پارک بھورے ریچھوں کا مشہور گھر ہے یہاں ہر سال سب سے موٹے ریچھ کا مقابلہ ہوتا ہے اور اس بار کا مقابلہ 409 بِیڈ نوز ’فیبیولِس فلیب‘ نامی ریچھ نے جیت لیا ہے جسے سب سے موٹے بھالو کا اعزاز دیا گیا ہے۔دو اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری ’فربہ ترین بھالو‘ کے چناؤ کیلیے منعقدہ مقابلے کے دوران ہفتے بھر میں ہر روز لوگوں نے اپنی سمجھ کے تحت موٹے ترین بھالو کی تصاویر بھیجیں اور اس پر عوام سے رائے لی گئی۔ ہر مرحلے پر موٹے ترین ریچھ کو اگلے مرحلے میں شامل کیا گیا یہاں تک کہ 409 اور 854 کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔409 بیڈ نوز ایک ریچھنی ہے جس کی ناک مالا کے موتی کی طرح ہے اور اسے سب سے موٹے ریچھ کا خطاب دیا گیا ہے۔ چند ہفتوں بعد ریچھنی سرما خوابی (ہائبرنیشن) میں چلی جائے گی جہاں وہ زیادہ تر وقت سونے میں گزارے گی۔ ابھی وہ جھیلوں میں موجود سامن مچھلی سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -