کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اردو بازار ودیگر مارکیٹوں میں ہڑتال جاری

کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اردو بازار ودیگر مارکیٹوں میں ہڑتال جاری

لاہور (کامرس رپورٹر)کاغذ کی قیمتوں میں بلا جواز ہو شر بااضافے کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز بھی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہے گی ،صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز نے کہا ہے کہ لو کل پیپر ملوں نے کارٹل بنا کر من مانی کرتے ہوئے کاغذ کے ریٹس بڑھا دیے ہیں جس سے جہاں کتاب و کاپی مہنگی ہو رہی ہیں اور اس سال درس کتب کی اشاعت میں تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر ہو رہا ہے جو تاجروں کا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کی فی کلو قیمت جو کہ 84روپے تھی جوبڑھ کر 110روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے جو پیپر ملوں کی کھلی لو ٹ مار ہے ۔حکومت فی الفور اس مسئلے کا نوٹس لے ورنہ تاجروں کا پر امن ہڑتال احتجاجی تحریک کی طرف جا سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1