انڈونیشیا ، نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندرمیں گر تباہ ، عملے سمیت189افراد جاں بحق

انڈونیشیا ، نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندرمیں گر تباہ ، عملے سمیت189افراد ...

جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے سمیت189 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن’لون ایئر‘کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا جس میں جہاز کے عملے کے ارکان سمیت189 افراد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے13منٹ بعد ہی’بوئنگ737میکس8‘سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ایئرنیوی گیشن اتھارٹی کے مطابق رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ہی پائلٹ نے ایئرپورٹ پر واپس آنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹریفک کنٹرول نے انہیں واپس آنے کی اجازت دیدی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

مسافر طیارہ تباہ

مزید : صفحہ اول