عوام نے متحدہ اپوزیشن کی بلیم گیم مسترد کردی، آسیہ امیر ہانس

عوام نے متحدہ اپوزیشن کی بلیم گیم مسترد کردی، آسیہ امیر ہانس

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ممتازرہنماء آسیہ امیرہانس نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی بلیم گیم عوام نے مسترد جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دوٹوک اوراصولی موقف کی تائیدکردی۔یہ لوگ حالیہ الیکشن میں بدترین شکست کی خفت مٹانے کیلئے پاکستان کے قومی مفادات کوبلڈوز کرنے کے درپے ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اورقائدین پاکستانیوں کوگمراہ کرنے میں ہرگزکامیاب نہیں ہوں گے۔اپوزیشن پارٹیوں کی سیاسی شرانگیزی ناقابل برداشت ہے۔یہ بیرونی دشمنوں سے زیادہ خطرناک ہیں ،عوام ان کامحاصرہ اورمحاسبہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

اس باران کامقابلہ دبنگ عمران خان کے ساتھ ہے جوان میں سے کسی کواین آراونہیں دے گا۔پاکستان میں احتساب کاسیلاب قومی چوروں کواپنے ساتھ بہا لے جائے گا ۔نان ایشوزپرپوائنٹ سکورنگ کرنے کی پاداش میں متحدہ اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب حکومت کے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔ آسیہ امیرہانس نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی کایجنڈاملک دشمنی کے سواکچھ نہیں ہے جوبھی سیاستدان اس میں شریک ہوگااس کی سیاست دفن ہوجائے گی ۔مٹھی بھرچور ریاست سمیت کسی ریاستی ادارے کوبلیک میل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے ،وزیراعظم عمران خان ریاستی اداروں کے کسی معاملے میں مداخلت کے حامی نہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار برسراقتدارجماعت نے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آڑ میں اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے سے الٹا ان کے چہر ے بے نقاب ہوئے ہیں ،وفاقی حکومت اورریاستی اداروں کی دوٹوک تردیدکے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرناپاک حملے کئے جبکہ وہ کسی قسم کے شواہدفراہم کرنے میں ناکام رہے۔اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس متحدہ اپوزیشن کامنفی طرزسیاست قابل مذمت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1