ڈاکٹر دوست محمد کی وفات پر میا ں سلیم اختر کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر دوست محمد کی وفات پر میا ں سلیم اختر کا اظہار تعزیت

لاہور (جنرل رپورٹر) آل پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے چےئرمین میاں محمد سلیم اختر نے عالمی شہرت یافتہ مزدور لیڈر اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر لالہ سلطان خان کے چھوٹے بھائی بی ایم سی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دوست محمد کی وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر دوست محمدکی مفارقت کا داغ تا حیات دل کو مضمحل کرتا رہے گا۔،مرحوم خدائی خدمتگار، نیک سیرت، غریب پرور شخصیت کے مالک ، مہذب، منکسر المزاج اور پختہ پیشہ ور انسان تھے۔

،صحت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔آل پاکستان لیبر فیڈریشن پنجاب کے چےئرمین میاں محمد سلیم اختر نے کہاکہ میں ڈاکٹر دوست محمدکی وفات پرمرحوم کے خاندان کے تمام افرد اورپسماندہ گان سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر دوست محمد کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین سمیت ہم سب کو اس صدمے کو ایک کڑی آزمائش کے طور پر قبول کر کے اللہ کے منشا پر صبر و شکر کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)

مزید : میٹروپولیٹن 1