سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 5پولیس افسروں عہدوں سے برطرف

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 5پولیس افسروں عہدوں سے برطرف

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔پنجاب میں حال ہی میں تعینات ہونے والے آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دو روز بعد ہی 17 اکتوبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا تھا جن میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ اسی تناظر میں 4 ایس پیز کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے مزید 5 افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔ہٹائے جانیوالے چند پولیس افسران ایف آئی اے اور موٹروے میں تعینات ہیں۔سابق آئی جی پنجاب طاہر خان نے ان افسران کو عہدے سے ہٹانے کے بجائے ٹرانسفر کردیا تھا ۔

عہدوں سے برطرف

مزید : صفحہ اول