آرمی چیف سے یو اے ای بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے یو اے ای بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف سے یو اے ای کے بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، ملاقات میں اہم امور، پیشہ وارانہ فرائض پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز یو اے ای کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاع، سکیورٹی اور عسکری تربیت میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، میجر جنرل صالح نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ یو اے ای بری فورسز کے کمانڈر کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
آرمی چیف/ ملاقات

مزید :

صفحہ اول -