سموگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کی خاموشی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

سموگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کی خاموشی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی خاموشی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سموگ پھیلنا شروع ہو گی ہے۔رواں ماہ کے آخر تک سموگ کا تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔سموگ کی وجہ سے موٹرسائیکل سواراورپیدل چلنے والے متاثر ہو رہے ہیں۔سموگ سانس اور دما کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اس سے دل اور بلڈ پریشر کے مریض بھی متاثر ہونگے۔سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں نے دن کی بجائے رات کو کام کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

حکومتی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ۔سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1