’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ‘‘پنجاب کے مزید تین شہروں کو شامل کرنے کی منظوری

’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ‘‘پنجاب کے مزید تین شہروں کو شامل کرنے کی ...

لاہور ( جنرل رپورٹر) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے مزید تین شہروں کو شامل کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 13 شہر منصوبے میں پہلے ہی شامل کیے جاچکے ہیں اور فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے ۔اب تین نئے شہروں میں منصوبے کے لئے سرکاری جگہوں کاتعین کرلیا گیا جن میں ننکانہ صاحب ،تحصیل سمندری اورتحصیل جڑانوالہ شامل ہیں ۔ فیصل آباد کی دوتحصیلوں سمندری اور جڑانوالہ کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، فیصلہ سمندری اورجڑانوالہ کادباؤفیصل آباد منتقل ہونے سے بچنے کے لئے کیاگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے شہروں کادورہ کر کے جگہ کا تعین بھی کر لیا ہے ۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ

مزید : صفحہ اول