شیرگڑھ میں فلاحی ہسپتال کا افتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر کی خصوصی شرکت
لاہور(جنرل رپورٹر)فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے شیرگڑھ میں اہل علاقہ کے لئے معیاری اور فلاحی ہسپتال کا افتتاح کیا۔جہاں 24گھنٹے ایمر جنسی اور لیبارٹری کی سہولیات میسر ہیں۔اہل علاقہ نے سے اس شاندار سہولت کے افتتاح کو اس علاقے کیلئے زبردست سنگ میل قرار دیاہے۔
اس ہسپتال کیلئے زمین عمار ت اور تمام سہولیات مکمل طور پر انصرجاوید نے مہیا کی ہیں۔جن کا تعلق اس قصبہ سے ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اس موقع پر انصرجاوید کی خدمات بطور سابقہ ممبر اور چیئرمین سی ،بی ،آراور انکی اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ قائم تعلق کو سراہا اور کہا کہ ان کی مثال دوسرے صاحب حیثیت لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف اس نیک جذبے کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے انہوں سے اس نیک کام کیلئے اپنی خرابی صحت کے باوجود شرکت کی۔اللہ تعالی انصر جاوید کو اس کا اجر دے اور اس ہسپتال کو مزید وسعت دے۔اہل علاقہ نے ڈاکٹر کی آمد پر ان کاشاندار استقبال کیااور تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
ف