وزیر خارجہ سے یورپی پارلیمانی وفد اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

وزیر خارجہ سے یورپی پارلیمانی وفد اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یورپی پارلیمنٹ کے جنوب ایشیائی وفد اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے جنوب ایشیائی وفد نے چیئرمین جین لیمر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم اور علاقائی امور زیر بحث آئے۔ وزیر خارجہ نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعاون کے فروغ کا مقصد جی ایس پی پلس سکیم سے زیادہ استفادہ کرنا ہے۔ جمہوریت کی بقا‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ انسانی حقوق‘ معاشی‘ سیاسی پیش رفت کا اعتراف کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے موجودہ تعلقات پر اظہار اطمینان اور پارلیمانی تبادلہ جات کے فروغ پر زور دیا۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی ملاقات کی‘ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ملکوں میں تجارت، سرمایہ کاری، امن اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں اثاثہ جات کی ریکوری سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -