عزیز فاطمہ میٹیکل اینڈ ڈینٹل کا لج فیصل آباد کی بھاری فیسوں کے خلاف والدین سراپا احتجاج

عزیز فاطمہ میٹیکل اینڈ ڈینٹل کا لج فیصل آباد کی بھاری فیسوں کے خلاف والدین ...
 عزیز فاطمہ میٹیکل اینڈ ڈینٹل کا لج فیصل آباد کی بھاری فیسوں کے خلاف والدین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فورم :حافظ عمران انور۔تصاویر :عمر شریف)عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ سے زائد فیسوں کی وصولی کا سلسہ جاری ہے۔ طے شدہ فیس 8لاکھ 33ہزار 850روپے کی بجائے 10لاکھ 74 ہزار 150روپے کے واؤچر بھجوا دئیے ۔کالج انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ فیسوں سے زائد کے واؤچر گھروں میں بھجوانے سے طلبہ کے والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ اسی حوالے سے متاثرہ طلبہ کے والدین کی تشکیل کردہ پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کیا ۔پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے راہنما رانا طارق سرور نے فورم میں کہا کہ کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کے ہمارے 120بچے زیر تعلیم ہیں ۔ پہلے سال میں ہمیں 8لاکھ 33ہزار 850روپے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی لیکن اب طے شدہ فیس کی بجائے ہمارے گھروں میں 10لاکھ 74 ہزار 150 روپے کے واؤچر بھجوا دئیے ہیں جو کہ سرا سر زیادتی ہے ۔ جمع پونجی بیچ کر بھاری بھرکم فیس اکٹھی کی تھی لیکن اب کالج انتظامیہ نے دوبارہ اس میں اضافہ کر دیا ہے ۔ زائد فیسوں کی وصولی کے خلاف ہم نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ والد خالد محمود خان نے کہا کہ بیٹے کو ڈاکٹر بنانے کیلئے زرعی زمین بیچ کر فیس جمع کی تھی ۔رانا جمشید حیدر نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری داد رسی کریں اور کالج انتظامیہ کو زائد فیسوں کی وصولی سے روکنے کا حکم صادر کریں ۔