آئی جی اسلام آباد تبدیلی معاملہ ، حکومت کا سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار

آئی جی اسلام آباد تبدیلی معاملہ ، حکومت کا سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد جان محمد کے تبادلے سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار کر لیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کارکردگی پر شکایات کے باعث وزیراعظم آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنا چاہ رہے تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت اپنا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کارکردگی کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنا چاہ رہے تھے۔ وزیراعظم کا کام احکامات دینا ہوتا ہے اور تبادلے کی سمری بنانے سمیت کاغذی کارروائی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی پر وزیراعظم کو شکایات موصول ہورہی تھیں اور وہ وزیر داخلہ کا قلم دان رکھنے کے باعث آئی جی اسلام آباد تبدیل کرنا چاہ رہے تھے جبکہ اس عہدے کیلئے کئی افسران کے انٹرویو بھی کئے تھے، آئی جی اسلام آباد کسی وفاقی وزیر کی جان ومال کی حفاظت نہ کرسکے تو عام شہری کی کیا کریں گے؟ذرائع کے مطابق جواب میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم صرف احکامات دیتا ہے جبکہ تبادلے کی سمری بنانا اور کاغذی کارروائی کرنا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے اور تمام تر ذمہ داری عملے کی ہی ہوتی ہے، وزیراعظم یہ سب نہیں کرتا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور اعظم سواتی نے دھمکیوں کے حوالے سے آئی جی کو آگاہ کر رکھا تھا۔

جواب تیار

مزید : صفحہ اول