چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ایک حکمنامے میں تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہدایت کی کسی ہنگامی صورتحال میں ہر ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود رہے۔ ہر ہسپتال میں میڈیکل اور سرجیکل ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات ہونے چاہئیں۔

ثاقب ظفر نے یہ بھی ہدایت کی کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر اضلاع میں ہیلتھ افسر ضلعی انتظامیہ سے قریب رابطہ رکھیں۔ خدانخواستہ کسی بھی واقعے کی صورت میں سیکرٹری ہیلتھ آفس میں قائم کنٹرول روم کو اطلاع دی جائے۔