شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، تہمینہ درانی

شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، تہمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو بلڈ کینسر نہیں ہے ، اس حوالے سے ان سے میڈیا پر غلط بات منسوب کی جارہی ہے۔جیونیوز کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے شوہر کے بلڈکینسر میں مبتلاء4 ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو بلڈ کینسر نہیں ہے اور میڈیا پر ان سے متعلق غلط بات منسوب کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ بلڈ کینسر سے شفا یاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو شیڈول کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے لیکن نیب حکام ان کی گرفتاری سے لیکر اب تک ان کو بلڈ ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -