آئی جی حکم نہ مانے تو فارغ،یہ فرعونی مزاج کے لوگ کون ہیں؟خواجہ آصف

آئی جی حکم نہ مانے تو فارغ،یہ فرعونی مزاج کے لوگ کون ہیں؟خواجہ آصف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس ناجائز حکم نہ مانے تو فارغ۔مدینہ کی ریاست کی بنیاد صلہ رحمی،انصاف اور عاجزی اور انکساری تھی۔یہ فرعون کے مزاج والے کون لوگ ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںآئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کے بعد اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پرپولیس کی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو اپنی خواہش کی تکمیل کے استعمال کی بد ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا 8سالہ بچہ اور 15سالہ بچی بھی تکبر رعونت کا نشانہ بنی ۔ خواجہ آصف نے کہا آئی جی پولیس ناجائز حکم نہ مانے تو فارغ۔مدینہ کی ریاست کی بنیاد صلہ رحمی،انصاف اور عاجزی اور انکساری تھی۔یہ فرعون کے مزاج والے کون لوگ ہیں ۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول