ڈاکٹر شاہد مسعود صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ، رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا

ڈاکٹر شاہد مسعود صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ، رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ساری زندگی دوسروں کو سوالات کے کٹہرے میں کھڑا کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئے، رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا، کس چینل کے ہو ؟بات کرنے کی تمیز نہیں؟تمھیں دیکھ لوں گا، قیامت کا منظر بتانے والے کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ،ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود میڈیا کے سوالات پر برہم ہوگئے ،رپورٹر نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب ضمانت مسترد ہونے پر آپ عدالت سے بھاگ کیوں گئے تھے؟ اس پر ڈاکٹر شاہد مسعود صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی اور سوال کرنے والے رپورٹر سے کہا کہ کس چینل کے ہو ؟بات کرنے کی تمیز نہیں؟تمھیں دیکھ لوں گا ۔

موبائل فون چھین لیا

مزید : صفحہ اول