10عطائیوں کے اڈے بند ،سیل توڑنے پر دو عطائیوں کے خلاف مقدمات

10عطائیوں کے اڈے بند ،سیل توڑنے پر دو عطائیوں کے خلاف مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سربمہر اڈوں کی سیل توڑنے پر دو عطائیوں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے جبکہ شہر میں کارروائی کر تے ہوئے مزید 10عطائیوں کے اڈے بند کر دیے۔تفصیلا ت کے مطا بق الحسین ہومیو پیتھک کلینک اور بھٹی میڈیکل سٹور کے مالکان نے سیلیں ازخودتوڑ کر کاروباردوبارہ شروع کر دیے تھے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر شوکت علی اور عطائی فیاض کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب کمیشن کی مختلف ٹیموں نے نشتر ٹاؤن لاہور میں70علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ اعدادوشمار کے مطابق 16 عطائیوں اڈوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

بند کیے گئے اڈوں میں قادریہ فر ی ڈسپنسری،عنایت کلینک،علی ڈینٹل ایسوسی ایٹ،مدینہ میڈیکل سٹور،طارق کلینک،چوہدری طارق ڈینٹل سرجری،ندیم ڈینٹل کلینک،الفریدڈسپنسری،لائف کیئر میڈیکل لیبارٹری اور طاہر کلینک شامل ہیں ۔