بنگلہ دیش،سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا ء کو ایک اور مقدمے میں 7سال قید کی سزا

بنگلہ دیش،سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا ء کو ایک اور مقدمے میں 7سال قید کی سزا

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا ء کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عطیات کی رقم جمع کرنے میں ملوث پانے پر ایک اور مقدمے میں 7سال کی قید کی سزا سنادی،خالدہ ضیا ء کے حامیوں کا اس قدام پر کہنا ہے کہ حکومتی مقصد انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے خلاف ان اقدامات کا مقصد دسمبر میں ہونیوالے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

خالدہ ضیاء

مزید : صفحہ اول