قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کو بذریعہ موٹروے لایا گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کو بذریعہ موٹروے لایا گیا

لا ہور(جنرل رپورٹر)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب کی ٹیم نے اسمبلی کے اجلا س میں شرکت یقینی بنا نے کے لیے قومی ایئر لا ئن کی پرواز کی عدم دستیا بی کے باعث بذریعہ مو ٹروے اسلا م آباد پہنچایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنا تھا اور سپیکراسد قیصر کی جانب سے ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے جا چکے تھے تاہم عین مو قع پر قومی ایئر لا ئن کی پرواز صدر ن لیگ شہبازشریف کواسلام آبادلے جانیوالی پی آئی اے کی پروازمنسوخ ہو گئی ہے،پروازطیارے کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی، شہباز شریف کوپی کے 652 سے اسلام آباد لے جایاجاناتھا،اسلام آبادروانگی کیلئے قومی ایئرلائن کی کوئی پروازتاحال دستیاب ناا ہو نے کی صور ت میں ان کو بذریعہ سڑک اسلا م آباد لا یا گیا ۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول