حکومت پنجاب کا محکمہ صحت میں ’’شہباز شریف ماڈل ‘‘ کو برقرار کھنے کا حتمی فیصلہ

حکومت پنجاب کا محکمہ صحت میں ’’شہباز شریف ماڈل ‘‘ کو برقرار کھنے کا حتمی ...

لاہور(جاوید قبال) حکومت پنجاب نے محکمہ صحت میں شہباز شریف ماڈل کو برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کے تحت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور محکمہ سپیشلائزڈ ایند ٹیچنگ ہیلتھ بدستور قائم رہیں گے، سیکرٹریز اور وزیر بھی الگ الگ ہوں گے،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سپیشل سیکرٹری کی تعیناتی کرنے کیساتھ ساتھ بجٹ بھی جاری کردیا گیا ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری شپ کیلئے مومن آغا اور خرم آغا کے نام سامنے آگئے جبکہ پر ائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے کی وزارت کیلئے ڈاکٹر آصف بھرتھ کا نام لیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا قلمدان سپیشلائزڈہیلتھ ہی رہے گا ۔

محکمہ صحت /شہبازماڈل

مزید : صفحہ اول