تمام تھانوں میں بغیر کسی مشکل مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائیگا ، سی سی پی او لاہور

تمام تھانوں میں بغیر کسی مشکل مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائیگا ، سی سی پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو : یو نس باٹھ ) سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید ایک پیشہ وارانہ اور محکمہ سے متعلق جدید مہارتوں کے حامل پولیس آفیسر ہیں۔آئی جی سے لیکر کانسٹیبل تک تمام پولیس افسروں کو محکمہ کی عزت و وقار کوہروقت ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اورافسروں اور ماتحتوں میں اعتماد کی فضاء قائم ہونی چاہیے۔سی سی پی او لاہور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد روزنامہ پاکستان کو خصوصی اور کسی بھی اخبار کو دئیے گئے اپنے پہلے انٹرویوکے دوران اپنی ترجیحات کا اعلان کر تے ہو ئے بتایا ہے کہشہر کے تما م تھانوں میں بغیرکسی مشکل کے شہریوں کے مقدمات کے اندارج کو یقینی بنایا جائیگا۔جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن ڈیوٹیز اور مقدمات کی تفتیش سائنسی معیار پر یقینی بنائیں گے۔آپریشنز ، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ونگ اور ٹریفک کے افسران کے ساتھ مل کر لاہور کے باسیوں کی خدمت کریں گے۔شہر کے اَمن وامان کو ہر صورت یقینی بنا کر لاہوریوں کو پْر امن ماحول فراہم کریں گے۔ پولیس اہلکاروں کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور شہداء کے اہلخانہ کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اْٹھائیں گے ۔بد عنوانی ، شہریوں سے بد سلوکی یا اختیارات سے تجاوز پر کسی پولیس آفیسر یا اہلکار سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔دیانت داری،عوام کے لئے درددل رکھنے اور فرض شناس پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ سراہا جائیگا۔شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھْلے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا ماتحتوں کو چاہیے کہ بجائے ادھر اْدھرکی سفارشات ڈھونڈنے کے اپنے مسائل براہ راست اپنے افسروں کو بتائیں اور افسروں کو بھی چاہیے کے اپنے ماتحتوں کے مسائل ہر ممکن حد تک حل کریں۔
سی سی پی او لاہور

مزید :

صفحہ اول -