پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیمیں مانگ لی

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیمیں مانگ لی

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ترقیاتی فنڈز جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیمیں مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی سے ترقیاتی سکیمیں مانگ لی ہیں، ہر حکومتی ایم پی اے 10کروڑ کی ترقیاتی سکیم د ے سکے گا۔مسلم لیگ ق اور حکومت کا ساتھ دینے والے آزاد ارکان بھی ترقیاتی سکیمیں دے سکیں گے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنے حلقے کی سکیمیں متعلقہ اضلاع کو دیں گے۔ڈپٹی کمشنر اپنے پلاننگ ونگ سے متعلقہ سکیمیں پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کریں گے، دیگر ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد سے ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں میں تحریک انصاف کی قیادت نہ ہونے کے باعث ارکان اسمبلی سے سکیمیں مانگی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت/ ترقیاتی سکیمیں

مزید : صفحہ اول