لاہور یئے تگڑے ہوجائیں ، درجہ حرارت میں کمی ، سموگ کا خطرہ بڑھ گیا ، احتیاطی تدابیر جاری

لاہور یئے تگڑے ہوجائیں ، درجہ حرارت میں کمی ، سموگ کا خطرہ بڑھ گیا ، احتیاطی ...

لاہور(اسد اقبال)درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر سموگ کے خطرات لاحق ہونا شروع ہو گئے ہیں رات کے اوقات میں میدانی علاقوں ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر ہلکی سموگ چھانے لگی ہے۔محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ سموگ ایک خطرناک جراثیم ہے جس سے بچنے کیلئے اقد ا ما ت نہایت ضروری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں سموگ کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا بالخصوص صبح و شام کے اوقات میں شہر یوں کو آنکھوں میں چھبن جبکہ سانس کے دشواری کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں ۔موٹر سائیکل سوار افراد اس سے زیادہ متاثر ہونے لگے ہیں ۔واضح رہے محکمہ موسمیات اس حوالے سے پہلے ہی خطرہ کا اشارہ دے چکا ہے اگر نومبر کے مہینے میں بارشیں نہ ہوئیں توکسی بھی و قت سموگ کے خطرے کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر ایک دفعہ سموگ آجائے تو اس کے بادل کئی دن تک شہر کی فضاؤں میں ڈیرے ڈالے رکھ سکتے ہیں اور اس میں شہریوں کو آنکھوں،سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ یہ عفریت سا نس کے مریضوں کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب حکومت پنجاب کی ہدایت محکمہ ماحولیات بھی سموگ سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے، کھیتوں میں فصلوں کی بقایا جات کو جلانے والوں کیخلاف ایکشن اور بھٹہ خشتوں کو بھی بند کر نے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ چیف میٹرولو جسٹ ریاض نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا سموگ ایک خطرنا ک جراثیم کی حیثیت رکھتا ہے جس سے شہر یو ں کو محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نا چائیے خاص طورپر آنکھوں کو سمو گ سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔

سموگ

مزید : صفحہ اول