ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ،مجاہد چنا

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ،مجاہد چنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے رواں ماہ اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 25روپے فی کلو کم کرنے والے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے سمیت گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کرکے عوام کو ریلیف دے،انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت کی لوٹ مار کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے گیس استعمال کرنے والے طققات کو ریلیف ملے گا، سردیوں میں تو ویسے بھی اس کا استعمال معمول سے بڑ جاتا ہے جس سے کم آمدنی والے خاندان زیادہ متاثر ہوتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت غریبوں کا چولہا بجھانے کی بجائے کرپٹ لوگوں کا گھیراؤ تنگ کرنے اور کرپشن سے بیرون ملک جمع رقم کی واپسی کیلئے اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی حکومت کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی اور عوام دشمن اقدامات پر اصلاح واحتساب کرے گی۔صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ اب سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے کیونکہ سی این جی کی قیمت بڑھنے سے بھی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سمیت عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر