انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 31 اکتوبر 2018 کو سہ پہر 3 بجے بورڈ کے کانفرنس روم میں کیا جائے گا، اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔طلبا ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں، طلبا نتائج معلوم کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔ اس کے علاوہ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔