بھارتی چینل کی نشریات دکھانے والے ریمانڈ پر کسٹم کے حوالے

بھارتی چینل کی نشریات دکھانے والے ریمانڈ پر کسٹم کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے بھارتی چینل کی نشریات دیکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق گرفتار ملزمان محمد اقبال اور یاسر علی کو روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ کراچی کی کسٹم کورٹ کے روبرو بھارتی چینل کی نشریات دیکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کورنگی میں گودام اور مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ پانی کے ٹینک سے بڑی تعداد میں غیر قانونی سامان برآمد کیا۔ ڈی ٹی ایچ ڈیواسز کے زریعے انڈین پروگرامز چلائے جاتے تھے۔ برآمد سامان میں سیٹلائٹ ریسیورز 1851، ایل این بی ایس 7387، ڈش 80 موجود شامل ہیں۔ مختلف برآمد سامان میں 1360 کی مختلف ڈیوائس بھی شامل ہیں۔ غیر قانونی ڈیواسز کے زریعے حاصل کردہ رقم بھارت بھیجی جاتی تھی۔ برآمد سامان کی رقم 14 کروڑ سے زائد ہے۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے بھی معاونت کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف حوالہ/ ہنڈی کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ کسٹم حکام نے گرفتار ملزمان محمد اقبال اور یاسر علی کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کسٹم حکام کی تحویل میں دے دیا۔ حکام نے ملزمان سے رقم بھارت منتقل کرنے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر