پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام خوش آئند ہے،ولی اللہ خان

پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام خوش آئند ہے،ولی اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایم ای فاونڈیشن کے سربراہ ولی اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا جو سسٹم قائم کیا ہے،یہ مائنڈ سیٹ بدلنے والا نظام ہے، عمران خان نے الیکشن سے قبل جو نظام بدلنے کی بات کی یہ اس کا آغاز ہے، اس نظام کے ذریعے عوام براہ راست شکایات درج کروا سکتے ہیں، اب رشوت کیخلاف پاکستانی کہیں سے بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام سے وزیر اعظم کو ہر وزارت کا پتہ چل جائے گا۔ کون کام کررہا ہے اور کون نہیں، عوام کیا سوچ رہے ہیں یا عوام کیا چاہتے ہیں؟ سب پتا چل جائے گا۔بہتر گورننس نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں گڈگورننس کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں عوام کی آواز پر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، نیا پاکستان تب بنے گا جب شہریوں کو اپنائیت کا احساس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے کمزور طبقے کی آواز سنی جائے گی، سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں گی۔ مقررہ وقت میں ان تمام شکایات کا جواب دیا جائے گا،یہ بہت اچھا نظام ہے ،عوام کو اس سے بہت فائدہ ہوگا،اس نظام کا مقصد پاکستان میں گورننس کے معیار کوبڑھانا ہے، گورننس سسٹم کی خرابی کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا،اس شکایت سیل کے ذریعے کوئی بھی شہری وزیراعظم سے رابطہ کرسکے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر