کوھاٹ،مضر صحت تیل میں تلی مچھلی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ بھر میں مضر صحت تیل میں تلی مچھلی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیاسردی کا سیزن شروع ہوتے ہی مین بازار شکردرہ،کالاباغ روڈ،کوہاٹ روڈ،میں پکی پکائی مچھلی فروخت کر نے والوں کی دکانیں قائم،حفظان صحت کے اصول نظر انداز کر دیئے گئے،شکردرہ شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار نے بھی چپ سادھ لی۔ اس ضمن میں پکی پکائی مچھلی کا کا روبار کر نے والے بیشتر دوکاندار حفظان صحت کے اصولوں کو نظرانداز کر تے ہوئے باسی مچھلیوں کو خوشبودار مصالحے لگا کر انتہائی مضر صحت تیل میں تل کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کر نے میں مصروف ہیں جس کے کھانے سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں پریشان کن امر یہ ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں سمیت محکمہ صحت،فوڈ کے قیام کے باوجود مچھلی فروشوں کی دکانوں پر تیل مصالحہ جات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد بارے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے جس کے باعث شہری مضر صحت مچھلی کھانے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔