صوابی، چوری کی واردات میں ملوث اہم چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد

صوابی، چوری کی واردات میں ملوث اہم چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد

صوابی ( بیورورپورٹ) بام خیل ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کر تے ہوئے چور ی کی وارداتوں میں ملوث ایک اہم چور کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق طفیل سکنہ بام خیل نے بام خیل چوکی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنی بچوں کی ہمراہ رشتہ داروں کے گھر چلے تھے جب واپس آئے تو گھر کے دروازوں کے تالے توڑے ہوئے تھے جب کہ گھر سے رقم اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب تھا۔ اس واقع پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے چوروں کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او صوابی قمر زمان خان اور چوکی انچارج بام خیل شاہ نواز خان کو سخت ہدایت جاری کی ،جس پر سب انسپکٹر بمع تفتیش آفسران نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے آخر کار ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم سلمان سکنہ گھمبت مردان کو گرفتار کیا گیا دوران تفتیش ان کے قبضہ سے سرقہ شدہ سامان اور رقم برآمد کی گئی ۔مزید تفتیش جاری ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر