چکدرہ بائی پاس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا

چکدرہ بائی پاس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیرپائیں سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ چکدرہ بائی پاس کی تعمیر سے دیر بالا ،پائیں اور باجوڑ کو جانے والی بھاری ٹریفک کے ذریعے چکدرہ میں رش کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا کیونکہ اس نئے بائی پاس کے ذریعے ٹریفک کی روانی میں کافی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج چکدرہ بائی پاس کی سائٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیارکن صوبائی اسمبلی ہمایون خان ، اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی محمد صحیب بٹ ، انجینئر سی اینڈ ڈبلیو رسول خان کے علاوہ مقامی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے بائی پاس کی سائٹ کا مکمل جائزہ لیا اور کہا کہ اس بائی پاس کی تعمیر سے چکدرہ میں بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر