ما نیری پایاں میں بدری نالہ سے مارٹر گولا بر آمد

ما نیری پایاں میں بدری نالہ سے مارٹر گولا بر آمد

صوابی( بیورورپورٹ) مانیری پایاں میں بدری نالہ سے مارٹر گولا بر آمد ہوا پولیس اور بی ڈی ایس کے حکام موقع پر پہنچ گئے سکواڈ نے گولے کو قبضے میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ پیر کی سہ پہر مانیری پایاں کے بچے مدرسہ احیاء القر آن و سنہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے گزرنے والی بدری نالہ میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ وہاں بدری کے کنارے ان کو ایک مارٹر گولا ملا جس کی اطلاع فوری طور پر صوابی پولیس کو دی گئی ایس ایچ او صوابی قمر زمان خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او خائستہ خان اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مارٹر گولے کو قبضے میں لے لیا ۔پولیس نے بتایا کہ مارٹر گولا ناکارہ اور پُرانا ہے صوابی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر