صوابی ،سوزوکی اورڈمپر میں تصادم،دراؤر جاں بحق

صوابی ،سوزوکی اورڈمپر میں تصادم،دراؤر جاں بحق

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی جہانگیرہ روڈ پر ڈمپر اور سوزوکی کے مابین تصادم کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔افتخار احمد سکنہ بڈہ بیر پشاور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈمپر جو ڈرائیور غفلت سے چلا رہا تھا کا ان کی سوزوکی پک اپ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور راشد محمد سکنہ بڈہ بیر جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر