الخدمت کراچی کے تحت مفت اسکریننگ کیمپس کا انعقاد

الخدمت کراچی کے تحت مفت اسکریننگ کیمپس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی تحت’’ فالج سے بچاؤ کے عالمی دن‘‘کی مناسبت سے مفت اسکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپس الخدمت کے ناظم آباد،اورنگی ،کورنگی ،شاہ فیصل ،فریدہ یعقوب گلشن حدید میں قائم اسپتالوں اورالہدیٰ نارتھ کراچی ،سخی حسن ،نعمان مسجد،فاروق اعظم فیڈرل بی ایریا اورملیر میں قائم میڈیکل سینٹر زمیں منعقد ہوئے ۔ہزاروں افرادنے ان کیمپس سے استفادہ کیا ۔اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز نے اسکریننگ کے عمل کی نگرانی کی اور اسکریننگ کیلئے آنے والے افراد کو فالج کی وجوہات ،علامات اور اس کی احتیاط سے متعلق مکمل آگہی فراہم کی ۔تما م اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں اسکریننگ کیلئے آنے والے افراد کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کوسراہا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر