2020تک کراچی کی آبادی 3کروڑ سے بڑھ جائیگی

2020تک کراچی کی آبادی 3کروڑ سے بڑھ جائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے تیزی سے ہونیوالی نقل مکانی کے باعث سال 2020 تک کراچی کی آبادی پونے3کروڑ سے تجاوز کرجائیگی۔عالمی بینک کی جانب سے کرائے گئے کراچی سٹی ڈائیگنوسٹک سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ملک کے دیگر علاقوں سے ہونیوالی نقل مکانی کے باعث آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن شہر کی معیشت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تیزی سے ہونیوالی نقل مکانی کے باعث2020 تک کراچی کی آبادی 2کروڑ75لاکھ سے تجاوز اور2030 تک 3کروڑ20لاکھ ہوجائیگی۔1999 سے2010 تک دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی کی معاشی ترقی کی رفتار کم رہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں انفرا اسٹرکیر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے شہر کو آئندہ10 سال کے اندر کم از کم9ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی کیوں کہ صحت تعلیم اور ماحول کی بہتری اور میونسپل سروسز کے لحاظ سے کراچی دنیا کے ان شہروں میں شامل ہے جہاں زندگی کی کم سہولتیں میسر ہیں۔ شہر میں تقریبا تمام پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام غیر رسمی ہے۔ کراچی کی آدھی آبادی کو پانی میسر نہیں جن علاقوں میں پانی دستیاب ہے وہاں بھی ہر2دن کے بعد2سے4 گھنٹے تک پانی ملتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر