تحصیل رستم کی سطح پر سدھوم سپورٹس گالا کا انعقاد

تحصیل رستم کی سطح پر سدھوم سپورٹس گالا کا انعقاد

رستم(تحصیل رپورٹر)تحصیل رستم کی سطح پر سدھوم ۱سپورٹس گالہ کے نام سے سپورٹس ایونٹ کا نعقاد کیا گیا ہے ، جس میں علاقہ بھر کے سینکڑوں کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ایونٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرز ضیاء الدین ، اعجاز شیخ، عباس خان اور مشال خان نے ایونٹ کے افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ علاقہ سدھوم جو کہ ایک سیاسی اور تاریخی خطہ ہے جس نے ہر دور میں مختلف شعبوں میں ایسے افراد پیدا کئے ہیں جس نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے ان روایات کو برقرار رکھنے کی خاطر آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سدھوم سپورٹس گالہ (تحصیل رستم) کے نام پر اس ایونٹ کا اہتمام کیا ایونٹ میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، کشتی، کریم بورڈ، بیڈ منٹن، لڈو کے گیمز شامل ہیں جس میں تحصیل رستم کے مختلف یونین کونسلوں کے ٹیموں نے حصہ لیا ہے ایونٹ ایک ہفتہ جاری رہے گا آرگنائزر ضیاء الدین نے واضح کیا کہ ایونٹ کو کسی سیاسی پارٹی یا این جی اوز کی سپانسر شامل نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ کا اہتمام کیا ہے انہوں نے ممبران اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا کہ تحصیل رستم کے سپورٹس کمپلیکس پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر