جسمانی نشونما کے لئے کھیل نہایت اہمیت کا حامل ہے ، حیدر علی

جسمانی نشونما کے لئے کھیل نہایت اہمیت کا حامل ہے ، حیدر علی

رستم(نمائندہ پاکستان) سدھوم چلڈرن اکیڈمی اینڈ سائنس کالج رستم کے پرنسپل حیدر علی نے کہا ہے کہ طلباء اور نوجوانوں کی ذہنی نشو نما کے ساتھ جسمانی نشونما کے لئے کھیل نہایت اہمیت کا حامل ہے ، صحت مند دماغ صحت مند جسم میں پایا جاتا ہے ، نوجوانوں کی کھیل کے میدان سے بھاگنے کی اصل وجہ سمارٹ فون کا استعمال ہے ، طلباء کو تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ہذا میں سالانہ ہفتہ کھیل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ پرنسپل حیدر علی نے کہا کہ سدھوم چلڈرن اکیڈمی میں ہر سال بچوں کی جسمانی نشونما کے لئے ہفتہ کھیل کا اہتمام ہوتا ہے محض اس لئے کہ طلباء کھیل کے میدان آجائے اور سمارٹ فون کی بجائے کھیل کود میں حصہ لے کہ ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ طلباء کا جسمانی نشونما بھی ہو سکے کھیل کود کے ذریعے انسان ہر قسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے کھیل کے میدان میں کھیلاڑی اخلاقیات اور نظم و ضبط سیکھتا ہے اچھا کھیلاڑی خوش اخلاق اور با صلاحیت ہوتا آخر میں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ کھیل کے میدان ادارے کا نظم و ضبط اور ایک دوسرے کا خیال رکھے ۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر