بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے،زوجہ عبدالغفار
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورکے علاقہ یکہ تو ت خان مست کا لو نی کی رہا ئشی خاتون زوجہ عبدا لغفا رنے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ،وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خا ن ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اورآئی جی پو لیس سے اپنی لخت جگرکی قاتلوں کی خلاف قانونی کارروائی اورانہیں تحفظ فرا ہم کرنے کی اپیل کی ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحا فیو ں سے با ت کر تے ہو ئے اُنہوں نے بتا یا کہ ڈیڑھ سا ل قبل اپنی بیٹی نا ئیلہ کی شا دی امریکہ میں رہائش پزیراپنے رشتہ دارابرا ہیم سے کی جبکہ شادی کے بعدمیری بیٹی کو امریکہ منتقل کیا لیکن چند عر صہ بعد اُس نے میری بیٹی کے ساتھ لڑا ئی جھگڑے اور تشدد شروع کر دیئے جس کے خلا ف انہوں نے وہا ں پر رپو رٹ درج ہے جس کے بعدامریکہ پولیس میری بیٹی کونے سیف ہوم منتقل کیااُنہوں نے کہا کہ گھریلوں تنا زعہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ابراہیم نے اپنے بھا ئی اور دیگر سا تھیوں کے ہمرا ہ براستہ افغا نستا ن پاکستان آکر 3اکتو بر کو میرے 26سالہ بیٹے اکبر خا ن پرفائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے خلا ف تھا نہ یکہ تو ت میں ایف آئی آر کروا ئی اور پو لیس نے ابرا ہیم کے بڑے بھا ئی محمد رحیم کو گرفتا رکرلیامگروہ اپنے اثر ورسوغ اورپولیس کوپیسے دینے کے بعدگرفتارملزم کی رہائی کے کوشش کررہے ہیں کیونکہ پیسوں کی بنیا د پرپو لیس بھی اُن کے ساتھ ملی ہو ئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث دیگرملزما ن آج بھی کھلم کھلا گھو م رہے ہیں اور ہمیں اور ہما رے اہل خا نہ کو جا ن سے ما ر دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان اورامریکہ میں مقیم ابراہیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اورہمیں تحفظ فراہم کی جائے۔